بگرام،21دسمبر(ایجنسی) افغان ضلع بگرام میں بگرام ایئربیس کے قریب نیٹو اورافغان فورسز کے مشترکہ گشت کے دوران موٹرسائیکل سوار نے خود کو لاکر فورسز کی گاڑی سے ٹکرا دیا اورزوردار دھماکے کے نتیجے میں نیٹو کے 5 فوجی ہلاک اور6 زخمی ہوگئے۔ کابل میں نیٹو ہیڈکوارٹرنے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکہ خیزمواد سے لیس موٹرسائیکل سوارنے خود
کو نیٹوقافلے کے قریب لاکر دھماکے سے اڑا دیا جس میں فوجیوں کی بھی ہلاکتیں ہوئی ہیں تاہم معاملے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔
دوسری جانب طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹر پیغام میں دعویٰ کیا ہے کہ خود کش حملے میں نیٹو کے 19 فوجی ہلاک اورمتعدد زخمی ہوئے ہیں۔